کراچی میں ایمبولینس کے ذریعے اسمگلنگ، منشیات برآمد، ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Man cuts friend’s throat for Rs100 in Punjab

کراچی پولیس ایمبولینس کے ذریعے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس ڈرائیور کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر قانونی اسمگلنگ کیلئے ایمبولینس استعمال کی جانے لگی۔ پولیس نے ایمبولینس کے خفیہ خانے میں چالاکی سے چھپائی گئی لاکھوں روپے کی منشیات برآمد کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد، لاکھوں کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔حب ریور روڈ، لکی چورنگی کے قریب کارروائی کی۔ منشیات بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جانے والی تھیں۔ ایمبولینس روک کر تلاشی لی گئی جس کے دوران منشیات سے بھرے 20 پیکٹس برآمد ہوئے۔

منشیات برآمد ہوتے ہی پولیس نے ایمبولینس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ بلوچستان کے علاقے اوتھل سے کراچی اسمگل کی جانے والی منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔ پولیس نے گرفتار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

پی ٹی آئی دورِ حکومت میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ کراچی کے علاوہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی لاکھوں کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔ 

گزشتہ ماہ جنوری کے دوران سعودی عرب جانے والے مالاکنڈ کے رہائشی مسافر میر سجاد کے قبضے سے 6 ہزار 330 گرام ائس ہیروئن برآمد ہوئی۔ملزم پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 9245 کے ذریعے سعودی عرب کے شہر دمام جارہا تھا۔

Related Posts