عامر لیاقت نے 18سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

Amir Liaqat married an 18 year old girl

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین سے سیدہ طوبیٰ سے علیحدگی کے بعد 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے اپنے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں شادی کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ شب 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Aamir Liaquat Husain (@iamaamirliaquat)

 

عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ سیدہ دانیہ شاہ جنوبی پنجاب کے علاقہ لودھراں کے نجیب الطرفین سادات گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ۔رکن قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں دعاؤں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں:سیدہ طوبیٰ اورعامر لیاقت کی علیحدگی کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

اس سے قبل گزشتہ شب عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے خلع کی تصدیق کردی تھی۔ طوبیٰ سے پہلے بشریٰ کو طوبیٰ سے شادی کے بعد عامر لیاقت نے طلاق دیدی تھی جبکہ تیسری شادی سے قبل دوسری اہلیہ نے خلع لے لی تھی۔

Related Posts