شہباز گل ایک ٹائیگر ہے، اسے متزلزل نہیں کیاجاسکتا۔عامر لیاقت حسین

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز گل ایک ٹائیگر ہے، اسے متزلزل نہیں کیاجاسکتا۔عامر لیاقت حسین
شہباز گل ایک ٹائیگر ہے، اسے متزلزل نہیں کیاجاسکتا۔عامر لیاقت حسین

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ معاونِ خصوصی شہباز گل ایک ٹائیگر ہیں، انہیں متزلزل نہیں کیاجاسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کِل کِل کرنے والوں کیلئے شہباز گِل ایک ٹائیگر ہے، اسے تنظیم سازی کے دلال متزلزل نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے، عامر لیاقت نے علیحدگی کی افواہوں کی تردید کردی

بشریٰ بی بی پرجادو کا الزام، عامر لیاقت نے مریم نواز کا ماضی کھول کر رکھ دیا

ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پاتال میں چھپے ہوئے بے حال اپنی بے وقت کی راگنی سے شہباز گِل کو متزلزل نہیں کرسکیں گے، معاونِ خصوصی کے پاس ہر الزام کا جواب ہے۔

رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ن لیگ کی بیان بازی کا جواب دینے پر شہباز گل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نواز شریف ایک نشہ ہے والی شراب ہے، شہباز بھائی، ڈٹے رہیں، ہم نہ سہی۔ آپ سہی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مریم نواز کی تنقید پر ن لیگ کی نائب صدر کو گھر سے بھاگنے کا طعنہ دیتے ہوئے جھوٹی اور جعلساز قرار دے دیا۔

عامرلیاقت حسین نے گزشتہ ماہ اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مریم صاحبہ !ہم نےآپ کے گھر کی عورتوں کو جو سیاست میں نہیں ہیں، کچھ نہیں کہا۔ بشریٰ بھابھی ہماری ماں جیسی ہیں۔

Related Posts