آمنہ الیاس کا والدہ سے غبارے پھلانے کا مقابلہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

آمنہ الیاس کا والدہ سے غبارے پھلانے کا مقابلہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
آمنہ الیاس کا والدہ سے غبارے پھلانے کا مقابلہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی والدہ سے غبارے پھلانے کا مقابلہ کیا جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی والدہ کے ہمراہ غبارے پھلانے کی 30 سیکنڈز پر محیط  ویڈیو شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل اعتبار کی اداکارہ زرنش خان جنت میں گھر بنانے کیلئے پر امید

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ آمنہ الیاس اپنی والدہ سے غبارے پھلانے کا مقابلہ ہار جاتی ہیں۔ انسٹاگرام صارفین نے ہزاروں کی تعداد میں ویڈیو دیکھ لی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

بعض سوشل میڈیا صارفین نے غبارے پھلانے کا مقابلہ جیتنے پر آمنہ الیاس کی والدہ کی تعریف کی۔ بعض مداحوں نے ویڈیو کو خوبصورت قرار دیا۔ بعض نے امی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ آمنہ الیاس نے جان بوجھ کر اپنی والدہ کو غبارے پھلانے کا مقابلہ جیتنے دیا۔ دلچسپ طور پر کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو ویڈیو کا مطلب نہ سمجھ سکے۔

ویڈیو دیکھ لینے کے باوجود کچھ صارفین نے سوال کیا کہ مقابلے میں جیت کس کی ہوئی؟ کیونکہ عام طورپر غبارے پھلانے کے مقابلے میں ایک سے زائد غبارے پھلائے جاتے ہیں۔ 

Related Posts