کراچی کے علاقے کورنگی نمبر4 زمان ٹاؤن میں ایک بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
کھلے گٹر اور نالوں میں بچوں کے گرنے کے واقعات کے ساتھ ساتھ اب بزرگ شہری بھی کراچی کے نہایت غیر محفوظ نالہ سسٹم کے ہاتھوں جان سے محروم ہونے لگے ہیں، شہری کے گٹر میں گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
فوٹیج میں 80 سالہ بزرگ شہری کو سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، چلتے چلتے اچانک وہ نالے میں جا گرا اور پھر خود کو نکال نہیں پایا، رات کے وقت سڑک پر گزرتے شہری بھی انھیں نہیں دیکھ پائے۔
متوفی زمان ٹاؤن سیکٹر 34 تھری کا رہائشی تھا، شہریوں کا کہنا ہے کہ حادثہ نالے کی حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شہری جھونپڑ پٹی میں فیملی کے ساتھ رہتا اور کچرہ گتے جمع کر کے اپنا گزارا کرتا تھا۔
متوفی کالے خان کے 8 بیٹے اور بیٹیاں ہیں، کالے خان اپنے 4 بچوں کے ساتھ جھونپڑی میں رہتا تھا، متوفی کاٹھ کباڑ، گتے اور دیگر اشیا فروخت کر کے گزارا کرتا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








