پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2026 میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور اپنے والد سے ملاقات کریں گے۔ دونوں بھائیوں نے پاکستانی ویزوں کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے اور توقع ہے کہ جلد ویزے جاری ہو جائیں گے۔
قاسم خان نے اسکائی نیوز کو بتایاکہ ہم منصوبہ بندی کر رہے ہیں کیونکہ حکام نے واضح کر دیا ہے کہ ہمیں آنے کی اجازت ہے۔ ہم نے ویزوں کے لیے درخواست دے دی ہے ابھی نہیں آئے لیکن توقع ہے کہ عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔
Kasim and Sulaiman Khan do not have any contact with their father Imran Khan, currently in solitary confinement in Pakistan.
The two boys invited me into their late Grandmother’s home and told me what they want the international community to do.
Full interview out tomorrow on… pic.twitter.com/4tgPgetaRs
— Yalda Hakim (@SkyYaldaHakim) December 16, 2025
دونوں بھائیوں نے عمران خان کی جیل میں قید کے حالات پر شدید تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور وہ تنہا قید میں ہیں اور ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ قاسم خان نے اپنی نانی کی حالیہ وفات کا ذکر بھی کیا جو عمران خان کے لیے ماں جیسا کردار ادا کرتی تھیں اور کہا کہ وہ اس بارے میں والد سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
ان سے جب سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے والد کو کسی ڈیل کے ذریعے رہائی کے لیے مشورہ دیں گے تو قاسم خان نے جواب دیاکہ اگر وہ کوئی ڈیل کر کے انگلینڈ میں رہ جائیں تو انہیں تکلیف ہوگی کہ انہوں نے ملک کو تباہی کے حوالے کر دیا۔ یہ ان کی زندگی کا مشن ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔
سلیمان خان نے پاکستان کی سیاسی صورتحال کو مایوس کن قرار دیا لیکن کہا کہ عمران خان سمجھوتہ کرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی دباؤ کو تبدیلی کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








