اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 4ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھاری مقدار میں منشیات برآمد بھی ہوئیں۔

تفصیلات کےمطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں بونیر کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 98 گرام ہیروئن برآمد کی جو فلائٹ نمبر پی کے 181 کے ذریعے پاکستان سے شارجہ جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

میرپور ماتھیلو، پولیس مقابلے میں 3 افسران سمیت 5اہلکار شہید 

اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران مشکوک پارسل سے 4 ہزار 480نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں جن کا مجموعی وزن 1 کلو 100 گرام ہے جس پر لاہور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

دریں اثناء پشاور میں کار کے خفیہ خانوں سے 38 کلو 400گرام چرس برآمد کی گئی۔ اے این ایف حکام نے پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ چرس خیبر سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

ایف سی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں اے این ایف نے خیبر سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 10 کلو چرس برآمد کر لی۔ لاہور انٹرنیشنل میل آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو 18گرام آئس برآمد ہوئی۔

برآمد شدہ آئس شیٹس اور کمبل میں چھپائی گئی تھی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

Related Posts