انسدادِ منشیات مہم کے سلسلے میں اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پرکارروائی کرتے ہوئے کار سے 4 کلو 800 گرام افیون اور 13 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی،جس دوران پشاور اور خیبر کے رہائشی 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔
اسی طرح اے این ایف نے کوئٹہ سریاب روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دورانِ تلاشی قلعہ عبداللّہ کے رہائشی ملزم سے 17 کلو چرس برآمد کرلی۔
گلگت بلتستان کے وزیر کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا
علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران اورکزئی سے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان سے 31 کلو 250 گرام چرس برآمدکرلی جبکہ ایک اور کارروائی میں کراچی کے رہائشی ملزم سے 13 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمدگی پر کارروائی کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








