کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کی انسداد منشیات کیخلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہیں، راولپنڈی کے علاقے کھنہ روڈ کے قریب ملزم کے قبضے سے 1کلو چرس برآمد جبکہ تربت کے علاقے میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 18کلو آئس برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلاول چورنگی کلفٹن کے قریب رکشہ سے 10 کلو چرس جبکہ گڈاپ ٹاؤن سے گاڑی میں چھپائی گئی ایک کلو 700 گرام آئس اور 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
شکار پور روڈ سکھر کے قریب خیر پور کے رہائشی ملزم سے 2 کلو چرس برآمد جبکہ بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے 101 عدد ہیروئن اور آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے، مُلزم کے پیٹ سے 77 عدد آئس بھرے جبکہ 24 عدد ہیروئین بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔
کراچی، مسلح ملزمان گاڑی پر سوار خواتین سے لاکھوں کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار
ترجمان اے این ایف کے مطابق گوجرانوالہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ کوٹ لکھپت کورئیر آفس میں مردانہ کپڑوں پر مشتمل پارسل سے 33 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے پیٹ میں موجودایک عدد چرس بھرا کیپسول بھی برآمدکرلیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








