استنبول :شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین آلتان دوزیاتان کوویلنٹائن ڈے پر ان کی اہلیہ نے محبت بھرا پیغام دیا۔
ویلنٹائن ڈے کے موقع پرانگین آلتان دوزیاتان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہرکے ساتھ چند کوبصورت سیلفیاں شیئر کی ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ترک زبان میں لکھا ہے کہ’ وہ انتہائی فطری اور جذباتی انداز کے ساتھ اپنے پیارے شوہر کا اْنہیں زندگی میں ایک خاندان اور سچی محبت دینے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہیں گی‘۔
دوسری جانب اداکار نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور اْنہیں ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی ہے۔
واضح رہے کہ ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی پاکستان میں نشر ہونے کے بعدترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان کو پاکستان میں بھی بیحد پسند کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل کے بعد ایک اور ترکش ڈرامہ کو پی ٹی وی پر دکھانے کی سفارش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی مشہور شخصیات نے ویلنٹائن ڈے کیسے منایا؟، تصویری تجزیہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








