پی ایس ایل ٹائٹل کی جنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئی کمک بلالی

تازہ ترین

تازہ ترین

PSL 7: ISLAMABAD UNITED, QUETTA GLADIATORS GET NEW PLAYERS

کراچی: پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے منظوری کے بعد متبادل کے طور پر نئے کھلاڑی مل گئے۔

تبدیلیاں بنیادی طور پر اس وقت کی گئیں جب افغانستان کے کھلاڑیوں کو قومی سیریز کیلئے پی ایس ایل سے دستبردار ہونا پڑاجبکہ محمد حسنین کو ان کے باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

پی سی بی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بار جب افغان کرکٹر رحمان اللہ گربازواپس چلے جائیں گے تو انگلینڈ کے ول جیکس ان کی جگہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:HBLپی ایس ایل 7، کراچی کنگز پشاور زلمی کے ہاتھوں چھٹے میچ بھی ناکام

پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد حسنین پر پابندی کی وجہ سے محمد عرفان پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچوں کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گی۔

ول سمیڈ بین ڈکٹ کے متبادل کے طور پر سلور کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔ دریں اثنا لیوک ووڈ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہیں اور جلد ہی واپسی کا سفر کریں گے۔

Related Posts