کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیاحت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوسکتی ہے،سندھ میں بھی سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فرانس کے کراچی میں قونصل جنرل کرسچن ٹیسٹوٹ کی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعلی سندھ نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، کراچی کے قریب دھابیجی اسپیشل زون قائم ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت میں بھی بڑے پر پیمانے سرمایہ کاری ہوسکتی ہے، آٹو موبائل واٹر سیکٹر، ٹرانسپورٹ، ڈی سیلینیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑا فائدہ مند ثابت ہوگی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا پر بہتر حکمت عملی سے قابو پایا ہے، اموات کی شرح اور ہوسپیٹلائزیشن ریٹ بہت کم ہورہے ہیں، کورونا کی یہ جاری لہر کم ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے ’راست‘ فوری ادائیگی کے نظام کا آغاز کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








