سمیع خان کی نئی آنے والی رومانوی فلم ’یارا وے‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ، فلم 17 جون کو سینما کی زینت بنے گی۔
فلم کی کاسٹ میں سمیع خان، فیضان خواجہ، علیزے ناصر، جاوید شیخ، مرینہ خان اور اسد رضا خان شامل ہیں۔فلم کی شوٹنگ جارجیا میں کی گئی ہے اور یہ ایورریڈی پکچرز کی پیشکش ہے۔ یہ فلم 17 جون 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
اداکار سمیع خان نے انسٹاگرام پر فلم کا اعلان کرتے ہوئے پوسٹ کا کیپشن دیاکہ اس ویلنٹائن ڈے پر ہم آپ کے لیے یاراوے کا پہلا پوسٹر اور ٹیزر لے کر آئے ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان اور نیلم منیر کی نئی فلم چکر کا ٹیزر ریلیز کیاگیا تھا۔
احسن خان اور نیلم منیر چکر میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیگر فنکاروں میں جاوید شیخ اور یاسر نواز کو بھی ٹیزر میں اداکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:شہریار منور اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ایک اور مختصر فلم بنائینگے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








