گل پلازہ آمد پر مشتعل عوام نے میئر کراچی کو یرغمال بنا لیا، قاتل قاتل کے نعرے

تازہ ترین

تازہ ترین

میئر کو ہجوم نے گھیرا ہوا ہے، فوٹو اسکرین گریب

 گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب جب وہاں پہنچے تو لوگوں نے گھیر کر ان کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

ویڈیو میں صاف سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  کی گل پلازہ آمد پر لوگ میئر میئر قاتل میئر کے نعرے لگا رہے ہیں۔

 دریں اثنا اپنے دورے میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور بیشتر حصے پر کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آگ پر مکمل قابو پانے کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے فائر فائٹرز کام کررہے ہیں، سب سے پہلے 2 فائر ٹینڈرز یہاں پہنچے، ابتدائی 15 منٹ میں بتا دیا گیا تھا کہ آگ شدید نوعیت کی ہے، ہمارا سارا عملہ یہاں 11 بجے موجود تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ پریشان ہیں، تکلیف میں ہیں، مجھے اپنے لوگوں کے حوصلے بلند کرنے ہیں، 65 افراد اس آگ لگنے کے واقعے میں لاپتا ہیں۔

Related Posts