دی پرنسس ڈائریز کی این ہیتھوے دنیا کی خوبصورت ترین اداکارہ قرار، خوبصورتی کا راز بھی بتا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

این ہیتھوے
(فوٹو: آن لائن)

دی پرنسس ڈائریز سمیت متعدد پراجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی این ہیتھوے کو دنیا کی خوبصورت ترین اداکارہ کا اعزاز دے دیا گیا ہے، جنہیں سال 2026 کی خوبصورت ترین اداکارہ کا اعزاز امریکی پیپل میگزین نے دیا جبکہ اداکارہ نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کا راز بھی بتا دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو اس خصوصی شمارے کے سرورق پر نمایاں کیا گیا ہے، جس میں ان کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ان کے کیریئر، شخصیت اور خوداعتمادی کو بھی سراہا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anne Hathaway (@annehathaway)

میگزین کے مطابق این ہیتھوے نے انٹرویو میں اپنی خوبصورتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ظاہری معیار سے زیادہ خودقبولی اور سادگی کو اہمیت دیتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روشنی (لائٹنگ) کو سمجھنا اور کیمرے کے سامنے اعتماد کے ساتھ آنا ان کی خوبصورتی کا اہم راز ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anita Shemon (@justbecauseitsbeauty)

رپورٹس کے مطابق این ہیتھوے اس وقت ہالی ووڈ میں متعدد بڑے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں، جن میں مشہور فلم “دی ڈیول وئیرز پراڈا 2” بھی شامل ہے، جس نے ان کی عالمی مقبولیت کو مزید بڑھا دیا ہے اور جس کے متعلق ایک اہم پیشرفت  30اپریل کو سامنے آئے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GSC 🍿 (@gscinemas)

یہاں یہ ذکر بھی ضروری ہے کہ دی ڈیول وئیرز پراڈا اداکارہ کی ایک ایسی کامیابی قرار دی جاتی ہے جس کے 2 ورژنز میں 20 سال کا فرق ہے۔ ایک سال 2006 میں ریلیز ہوا جبکہ دوسرا رواں برس 2026 میں سامنے آنے کی توقع ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by cineblog (@cineblogx)

ان کے مداحوں اور فلمی حلقوں نے اس اعزاز کو ان کے طویل کیریئر اور مستقل کامیابی کا اعتراف قرار دیا ہے۔ این ہیتھوے پہلے بھی متعدد بار عالمی سطح پر خوبصورتی اور اسٹائل کے حوالے سے فہرستوں میں شامل رہی ہیں، تاہم اس بار انہیں باضابطہ طور پر “دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار” قرار دیا گیا ہے۔

Related Posts