لاہور ہائیکورٹ: 7سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم بری، قید کی سزا کالعدم، رہائی کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ
(فوٹو: آن لائن)

لاہور ہائیکورٹ نے 7سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو بری کردیا۔ جج نے مقامی عدالت کی جانب سے 14سال قید کی سزا کالعدم قرار دے کر ملزم کو رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے 7سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی جانب دائر کی گئی اپیل کی سماعت کی۔ مقدمے میں نامزد ملزم کی شناخت منور کے نام سے ہوئی تھی۔ عدالت نے ملزم کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

ملزم منور کے خلاف تھانہ فیصل ٹاون پولیس نے سال 2018 میں 7سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ لاہور کی مقامی عدالت نے 2021 میں ملزم کو زیادتی کے مقدمے میں قصور وار قرار دیتے ہوئے 14سال قید کی سزا سنائی تھی، تاہم لاہور ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

منور کی اپیل کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا اور پولیس نے مقدمے میں زیادتی کا دفعات کا اضافہ بھی تاخیر سے کیا، جس سے ملزم کے خلاف صحت جرم پر شکوک پیدا ہوتے ہیں، سرکاری وکیل نے ملزم کی اپیل منظور کرنے کی مخالفت کی۔

سماعت کے دوران دلائل دیتےہ وئے سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ نے ملزم کو قانون کے مطابق سزا سنائی، تاہم لاہور ہائیکورٹ نے طرفین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی اپیل منظور کرلی اور حکم دیا کہ ملزم منور کو رہا کیا جائے۔

Related Posts