ایک ساتھ 3 چھٹیاں ہوں گی، حکومت کا تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

چھٹیاں
(فوٹو: پکسا بے)

حکومت نے قبل ملک بھر میں ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے پیش نظر متعلقہ حکام کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مئی کی آمد سے قبل ہی حکام کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کی جائیں۔ صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوتیفکیشن کے مطابق یکم مئی کو لیبر ڈے کے پیش نظر تنخواہوں کی ادائیگی 30 اپریل کو کرنا ہوگی۔

یکم مئی کو جمعہ کے روز چھٹی کے بعد ہفتہ اور اتوار کی بھی چھٹیاں ہوں گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی 30 اپریل کو بر وقت ادائیگی کے احکامات جاری کردئیے۔ اس سے قبل حکومت نے سال 2026 کی سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کیلئے بھی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں یکم مئی کو یومِ مزدور کی چھٹی شامل ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس سے حاصل رقوم وفاقی حکومت کے ایمرجنسی فنڈ میں جمع کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ۔

گزشتہ ماہ محکمہ خزانہ پنجاب نے  سرکاری افسران کی تنخواہوں سے کٹوتی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق گریڈ 17 اور زائد گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر کیا گیا تھا۔

Related Posts