این ہیتھ وے کیلئے مدر میری زندگی کا سب سے مشکل کردار کیوں ثابت ہوا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Anne Hathaway reveals her most demanding role yet
FILE PHOTO

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھ وے نے اپنی آنے والی فلم مدر میری کو اپنے کیریئر کا سب سے زیادہ محنت طلب اور جذباتی طور پر تھکا دینے والا کردار قرار دیا ہے۔

اس فلم کی ہدایت کاری ڈیوڈ لوری نے کی ہے اور این ہیتھ وے اس میں ایک خیالی پاپ گلوکارہ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جو ذاتی اور تخلیقی مسائل سے نبرد آزما ہے۔

ایک غیر ملکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے فلم کا منظرنامہ پڑھا، تو انہیں یہ محسوس ہوا کہ یہ کردار صرف اداکاری سے ممکن نہیں، بلکہ اسے مکمل طور پر جینا پڑے گا۔

ان کے مطابق مدر میری کو صرف ادا نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس میں پوری طرح سے ڈھلنا پڑتا ہے۔ مجھے خود کو ہدایت کار کے تخلیقی مواد کا حصہ بنانا تھا، ایک ایسا خام مال جسے وہ اپنی مرضی سے تشکیل دے سکے۔

View this post on Instagram

A post shared by What's Trending (@whatstrending)

 

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے اندر ایک نوآموز کی ذہنیت پیدا کرنی پڑی۔ ہر روز سیٹ پر اس احساس کے ساتھ جانا کہ شاید میں ناکام ہو جاؤں اور اس کو قبول کرنا۔

یہ کوئی برائی نہیں بلکہ ایک نیا آغاز ہے۔ اس کیفیت کو اپنانے کے لیے مجھے اپنی شخصیت کے کچھ ایسے حصے چھوڑنے پڑے جو میرے لیے بہت قیمتی تھے۔

این ہیتھ وے نے بتایا کہ فلم کی عکس بندی گزشتہ سال جولائی میں مکمل ہو چکی ہے تاہم اب تک فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس فلم میں دیگر نمایاں فنکاروں میں میکائلہ کوئل، ہنٹر شیفر، جیسیکا براؤن فنڈلے، سیان کلفورڈ اور ایف کے اے ٹوئگز شامل ہیں۔

این ہیتھ وے ماضی میں بھی کئی یادگار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں لیکن ان کے بقول مدر میری ان کے فنکارانہ سفر کا ایک نیا اور انوکھا باب ہے جس میں انہوں نے خود کو مکمل طور پر ایک نئی تخلیق کے حوالے کر دیا۔

Related Posts