مشہور امریکی ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار کینڈل جینر ایک نئی فیشن مہم کے دوران بے لباس انداز میں گھوڑے کے ساتھ تصویریں کھنچوا کر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث آگئی ہیں۔
یہ فوٹو شوٹ ایک معروف لگژری فیشن برانڈ کے لیے کیا گیا جس کی تخلیقی ڈائریکٹر کینڈل جینر خود ہیں۔
9 جولائی کو جاری ہونے والی اس فوٹو سیریز میں کینڈل جینر ایک سیاہ و سفید تصویر میں ایک گھوڑے کی پشت سے ٹیک لگائے ہوئے نظر آتی ہیں، جہاں انہوں نے صرف ایک انتہائی مختصر ڈینم مائیکرو شارٹس زیب تن کی ہوئی ہے جو معروف ڈیزائنر لیوڈوک ڈی سین سرنن کے تیار کردہ ہیں۔
اس کے ساتھ انہوں نے جمی چو کے بروکلن 50 بوٹس پہنے ہوئے ہیں جبکہ ان کے بال کھلے اور لہراتے ہوئے ان کے کندھوں سے نیچے جھول رہے ہیں۔
فوٹو شوٹ کی دوسری تصویر میں کینڈل ایک آئیوری رنگ کے رومپر میں نظر آتی ہیں اور براہ راست ایک گھوڑے کی پشت پر سوار ہیں جہاں کوئی زین یا کاٹھ موجود نہیں۔ یہ تصویر بھی ان کے شوٹ کا حصہ ہے جو فیشن اور جرات مندانہ انداز کے امتزاج کو پیش کرتی ہے۔
کینڈل جینر اس برانڈ کے ساتھ پہلے بھی کئی مرتبہ مہمات میں شامل ہو چکی ہیں۔ معروف میگزین ووگ کے مطابق انہیں برانڈ کی ویب سائٹ کی ظاہری اور تخلیقی شناخت بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








