پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا، جو بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 3,200 روپے اضافے کے ساتھ 354,700 روپے ہو گیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ دس گرام سونے کی قیمت دن کے دوران 2,744 روپے بڑھ کر 304,098 روپے ہو گئی۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا۔ چاندی فی تولہ 10 روپے بڑھ کر 3,851 روپے پر بند ہوئی۔
بدھ کے روز ایک تولہ سونا 351,500 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ اس میں 3,000 روپے کی کمی آئی تھی۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی نرخ 32 ڈالر اضافے کے ساتھ فی اونس 3,324 ڈالر، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








