سرمایہ کاروں کی چاندی ہوگئی؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹان ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جب 100 انڈیکس میں صفر اعشاریہ 91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات کے سیشن میں پی ایس ایکس نے گزشتہ روز کی مندی کے بعد زبردست مثبت رجحان اختیار کیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 ہزار 205 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 33 ہزار 782 پر بند ہوا۔

یہ تیزی مقامی سطح پر مضبوط معاشی اشاریوں، خاص طور پر ترسیلاتِ زر کی بڑھتی ہوئی آمد اور وفاقی حکومت و اسٹیٹ بینک کی مؤثر حکمتِ عملی کی بدولت سامنے آئی۔

ایک روز قبل یعنی بدھ کو 100 انڈیکس میں 826 پوائنٹس (0.62%) کی کمی واقع ہوئی اور یہ 132,577 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق پاکستانی مارکیٹ مزید استحکام کی جانب بڑھ سکتی ہے اگر ترسیلات زر کا رحجان جائے۔ بینکنگ اور توانائی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈیوں میں جمعرات کو ایشیائی اسٹاک ایکسچینجز میں معمولی بہتری دیکھی گئی، جس کی بنیاد امریکی چپی میکر Nvidia کی جانب سے $4 ٹریلین مارکٹ کیپ تک پہنچنے کی خبریں تھیں۔ اس کامیابی کے باوجود سرمایہ کار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پابندیوں کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہے تھے ۔

Related Posts