حکومت جاپان نے سابق پاکستانی سفیر امتیاز احمد کیلئے جاپان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’دی آرڈر آف رائزنگ سن گولڈ اینڈ سلور اسٹار‘ کا اعلان کیا ہے۔
حکومت جاپان نے پاکستان کے جاپان میں سابق سفیر امتیاز احمد کو ان کی پاک جاپان تعلقات میں بہتری کے لیے کی جانے والی خدمات کے صلے میں جاپان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’دی آرڈر آف رائزنگ سن گولڈ اینڈ سلور اسٹار‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایوارڈ جاپان کے شہنشاہ کی جانب سے غیر ملکی شہریوں کو جاپان کے لیے ان کی خدمات کے صلے میں دیا جاتا ہے۔
فخر زمان کی بڑی کامیابی، آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
اس حوالے سے جاپان میں سابق پاکستانی سفیر امیتاز احمد نے حکومت جاپان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت جاپان کے شکر گزار ہیں جس نے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس ایوارڈ کا اعلان کیا۔
جاپان میں پاکستان کے موجودہ سفیر رضا بشیر تارڑ نے بھی امتیاز احمد کو اس ایوارڈ کے ملنے پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








