اسٹاک ہوم: بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری نے پاکستان کی جمہوریت دفن کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپسالہ یونیورسٹی میں امن و جنگ کے مضمون پر تعلیم دینے والے پروفیسر و تجزیہ نگار اشوک سوائن نے کہا کہ عمران خان کی بہیمانہ گرفتاری نے پاکستان کی مردہ جمہوریت کو ایک قبر میں دفن کردیا ہے۔
عمران خان کو گرفتار کرکے کہاں لے جایا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
The barbaric arrest of Imran Khan buries the dead democracy of Pakistan in a grave! pic.twitter.com/outJDcFakT
— Ashok (@ashoswai) May 9, 2023
قبل ازیں پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ گزشتہ شب اسرائیل نے 3 دہشت گردوں اور 9 شہریوں بشمول 2 بچوں کو غزہ میں بمباری کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ معصوم شہریوں اور بچوں کے قتل کو ریاستی دہشت گردی کے سوا کوئی نام نہیں دیا جاسکتا۔
Last night, Israel has bombed to death three terrorists and at least 9 civilians including 4 children in Gaza. Nothing justifies killing of innocent civilians and children, that is simply state terrorism.
— Ashok (@ashoswai) May 9, 2023
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں سنگین بحران ہے جسے ماحولیاتی تبدیلیوں نے بد تر کردیا۔ ان مملکتوں کا بڑا مسئلہ کم پانی نہیں بلکہ سیاستدانوں کی عدم توجہی ہے۔
South Asia is facing a serious crisis and climate change has made it worse. It is not less water but the lack of political will is the primary problem. #MyPiece #RightIsWrong https://t.co/lOYFu5lq64
— Ashok (@ashoswai) May 9, 2023
خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان کو گرفتار کو نیب کے دفتر لے جایا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر تحریکِ انصاف نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے عدلیہ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








