دورہ نیدر لینڈز، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

دورہ نیدر لینڈز، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع
دورہ نیدر لینڈز، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا جبکہ دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے میچز اگست میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق روٹرڈم روانگی سے قبل 6 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا۔ تمام کھلاڑی 5 اگست کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

تربیتی کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی 6 سے 11 اگست تک قذافی اسٹیڈیم لاہور اور این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گے۔

قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے نیدرلینڈز روانہ ہوگا جبکہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست سے روٹرڈم میں شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 246 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

Related Posts