پاکستانی حدود میں ایک اور مبینہ ایرانی کارروائی، دفتر خارجہ کی تردید

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک بار پھر ایران کی جانب سے پاکستانی حدود میں فوجی کارروائی کی خبریں زیر گردش ہیں، تاہم دفتر خارجہ کے ذرائع  نے اسے گمراہ کن پروپیگنڈا کہہ کر مسترد کر دیا ہے۔

خیال رہےکہ  ایرانی میڈیا ادارے  کے مطابق ایرانی فورسز کی کارروائی میں جیش العدل کا سرغنہ اسماعیل شاہ بخش اور ساتھی مارے گئے۔ اسماعیل شاہ بخش  ایران میں دہشت گرد حملوں کا ملزم تھا۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق نہ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا، نہ سرکاری ایرانی میڈیا نے ایسا کوئی واقعہ رپورٹ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ایرانی میڈیا پر پاکستان کے آپریشن “مرگ بر سرمچار” کی خفت مٹانے کے لیے اسمگلرز کی کراس فائرنگ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق  ایران کے صوبے سیستان کے بارڈرکے قریب ایرانی سکیورٹی فورسز نےکارروائی کی۔

ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں  جیش العدل کاسرغنہ اسماعیل شاہ بخش ساتھی سمیت مارا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل  شاہ بخش جنوب مشرقی ایران  میں حالیہ دہشت گرد حملوں کا مرکزی  مجرم تھا۔

Related Posts