کراچی: انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے خلاف اغوا برائے تاوان کا ایک اور مقدمہ درج ہو گیا۔ راجہ عمر خطاب انچارج سی ٹی ڈی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس سٹیشن فیروز آباد میں مدعی اقبال پٹیل کی مدعیت میں ندیم پٹیل کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے اس سے پہلے بھی راجہ عمر خطاب اور ان کی ٹیم کے اہلکاروں کے خلاف پولیس اسٹیشن فیروز آباد میں دو ایف آئی آرز درج ہیں۔ اقبال پٹیل نامی تاجر نے اپنے بھائی ندیم پٹیل کے اغوا کا الزام سٹی ڈی انچارج معروف پولیس افسر راجہ عمر خطاب پر عائد کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری سندھ سمیت اعلیٰ افسران کو درخواستیں دیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








