راولپنڈی:لاہور کے تھانہ ساندہ کی حدود میں یتیم نوجوان پر سابق پولیس ملازم ارشد جٹ اور موجودہ ایس ایچ او تھانہ ساندہ کا بہیمانہ تشدد، ایس ایچ او نے نوجوان عاکف سے مکان ہتھیانے کے لیے تشدد کیا،جب نوجوان نے مکان ایس ایچ او کے بہنوئی کے نام کرنے سے انکار کیا تو ایس ایچ او نے اپنے نجی ٹارچر سیل میں تشدد کیا اور جھوٹا مقدمہ بھی درج کر دیا۔
ایس ایچ او کے نجی ٹارچر سیل میں عاکف پر ٹرینی اے ایس آئی فیاض بشارت، سب انسپکٹر محمد صدیق، کانسٹیبل فلک شیر اور اعجاز نے ایس ایچ او کے کہنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور دو دن تک حبس بجا میں رکھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








