انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کے گھر پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کے مقدمے میں اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے 59 ملزمان کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ 16 دیگر ملزمان کو تین تین سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ اس دوران 34 افراد بری قرار دیے گئے اور تمام مجرموں کو ان کی غیر موجودگی میں سزا دی گئی۔
عدالت کی جانب سے کل 75 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں اور یہ تمام سزائیں ملزمان کی غیر موجودگی میں دی گئیں۔ جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10 سال کی سزا سنائی گئی ان میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ اقبال، اور کنول شوزب شامل ہیں۔ دیگر ملزمان میں اسماعیل سیلا، عنصر اقبال، بلال اعجاز، اشرف سوہنا، مہر جاوید، اور شکیل نیازی کو بھی 10 سال کی سزا دی گئی جبکہ فواد چوہدری اور زین قریشی سمیت 34 افراد کو اس کیس سے بری کر دیا گیا۔
پس منظر:
یہ مقدمہ فیصل آباد کے سمن آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا جو 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر ہونے والے حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعہ سے متعلق ہے۔ اس حملے کی صورتحال میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت مجموعی طور پر 109 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ایسے ہی دو مقدمات میں عدالت نے فیصلہ سنایا تھا اور اب چوتھے مقدمے کا فیصلہ بھی سامنے آگیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








