پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما اور بزرگ لیڈر نے پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا۔
سینئر پارٹی رہنما قاضی انور انڈووکیٹ نے استعفا دیتے ہوئے کہا کہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی، اس پر عمل نہیں کیا جا رہا، پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی، پی ٹی آئی میں مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی کے تناظر میں تحصیل سماہنی کشمیر کے صدر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ کہا ادارے سرحدوں کے محافظ ہیں، جو پارٹی اداروں کے خلاف ہو اس کاحصہ نہیں رہ سکتا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








