بی بی ایل کا پہلا امتحان! بابر اعظم فیل! 5 گیندوں پر صرف 2 رنز اور پویلین واپسی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم اپنے 2025-26 بگ بیش لیگ (بی بی ایل) ڈیبیو میں توقعات پر پورا نہ اتر سکے جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر اعظم پہلی بار بی بی ایل میں میدان میں اترے تاہم بارش سے متاثرہ میچ میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

پرتھ اسکورچرز کے خلاف پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 11 اوورز کے مختصر میچ میں بابر اعظم صرف 5 گیندوں پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں فاسٹ بولر بروڈی کاؤچ نے پویلین کی راہ دکھائی۔ اننگز کے آغاز میں بابر کو ایک موقع ضرور ملا جب پہلے اوور میں ان کا مس ٹائم شاٹ مڈ آن اور مڈ وکٹ کے درمیان محفوظ گرا تاہم وہ اس زندگی سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

چار گیندیں کھیلنے کے بعد بابر نے ان فیلڈ پر دو رنز لے کر اپنا کھاتہ کھولا لیکن تیسرے اوور کی پانچویں گیند پر ہارڈ لینتھ بال کو مڈ آن کے اوپر کھیلنے کی کوشش میں ان کے بلے سے لیڈنگ ایج لگا اور گیند ہوا میں اڑتی ہوئی لاری ایونز کے ہاتھوں کیچ ہو گئی۔

بابر کے آؤٹ ہونے کے وقت سڈنی سکسرز کی ٹیم 2.5 اوورز میں 15 رنز پر 2 وکٹیں گنوا چکی تھی جبکہ اوپنر ڈینیئل ہیوز بھی پویلین لوٹ چکے تھے۔

بابر اعظم کی وکٹ کے فوراً بعد بگ بیش لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ان کی پہلی گیند پر ڈاٹ بال کی ویڈیو شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا گیاکہ

“Babar Azam’s first ball in the Big Bash is a dot!”

اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ کچھ صارفین نے اسے دوستانہ مذاق قرار دیا جبکہ کئی شائقین نے اسے نامناسب وقت پر کی گئی تنقید قرار دیتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی اننگز کو مایوس کن قرار دیا جبکہ چند افراد نے غیر مناسب زبان بھی استعمال کی۔

ابتدائی ناکامی کے باوجود بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جیسے بڑے نام ابھی ٹورنامنٹ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں جن سے بی بی ایل کی دلچسپی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Related Posts