حکومت کی نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری، لاکھوں کروم بک فراہم کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوان طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی۔

 انہوں نے اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اور یہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

رانا مشہود نے بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس سے ملکی معیشت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی کئیر فاؤنڈیشن نے نوجوانوں کو 12 لاکھ کروم بکس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جن میں سے 7 لاکھ کروم بکس فوری طور پر طلباء میں تقسیم کیے جائیں گے، مزید 5 لاکھ کروم بکس جون 2026 تک دیے جائیں گے اور اگلے دو سالوں میں پاکستان بھر کے طلباء و طالبات کو مزید 30 لاکھ کروم بکس فراہم کیے جائیں گے۔

ان اقدامات سے آن لائن تعلیم میں بہتری آئے گی اور طلباء کو جدید ڈیجیٹل وسائل میسر ہوں گے۔ کروم بکس کی تقسیم شفاف انداز میں کی جائے گی اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلباء کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ وہ بھی یکساں تعلیمی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

Related Posts