صوفی گائیکی کا ایک اور چراغ بجھ گیا! عالمی شہرت یافتہ قوال نذیر فریدی انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی شہرت یافتہ قوال نذیر فریدی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کافی عرصے سے زیرِ علاج تھے اور ان کی طبی حالت مسلسل نازک بتائی جا رہی تھی۔

نذیر فریدی نے اپنے فنی سفر کا آغاز پاکپتن میں واقع حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے دربار سے کیا تھا۔ وہ صوفیانہ کلام اور روحانی شاعری کی پیشکش میں غیر معمولی مہارت رکھتے تھے جس کی وجہ سے انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمایاں شہرت حاصل ہوئی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ حضرت بابا فریدؒ کے مزار پر ادا کی جائے گی جہاں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ ان کے مشہور کلام میں آ وی جا ولے زلفاں والیا، مینوں پار لگا پیرا، سارے نبیان دا اور یا معین یا معین جیسے قوالیاں شامل ہیں۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری ان کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سب نے ان کی صوفی موسیقی کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم فنکار قرار دیا۔

Related Posts