سندھ میں 5 سال تک کے بچوں کیلئے کیش امداد! جانیں کن خاندانوں کو فائدہ ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سندھ حکومت نے سندھ سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کیلئے مالی معاونت کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بچوں کو ماہانہ 3 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ اس کا زیادہ فائدہ دیہی علاقوں کے خاندانوں کو پہنچانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

یہ فیصلے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (SSPA) کے تیسرے بورڈ اجلاس میں کیے گئے جہاں صوبے میں سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، ماں اور بچے کی صحت بہتر کرنے اور دیہی خواتین کو مالی سہارا فراہم کرنے سے متعلق کئی اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں 8 لاکھ 85 ہزار بچوں کے لیے ابتدائی بچپن کی نشوونما (ECD) پروگرام، زرعی شعبے سے وابستہ خواتین کے لیے موسمی مالی امداد اور ممتا پروگرام میں بہتری کی منظوری بھی دی گئی۔ یہ اقدامات سندھ میں سماجی تحفظ کے نظام کو موثر بنانے کے منصوبے (SSPDSS) کے تحت کیے جائیں گے۔

بورڈ کو بتایا گیا کہ ممتا منصوبہ اس وقت سندھ کے 22 اضلاع میں جاری ہے جس کا مجموعی بجٹ 56 ارب روپے ہے اور اس سے 10 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Related Posts