عالیہ اور رنبیر کی فلم کا مشہور گانا پاکستانی بینڈ کی کاپی نکلا

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم برہماسترا کا گانا کیسریا کوپاکستانی بینڈ کال کے لاری چھوٹی کی کاپی نکلا۔ فلم”برہماسترا” کا گانا ‘کیسریا’ 17 جولائی کو ریلیز کیا گیا۔

 بالی ووڈ انڈسٹری میں ایسا کئی بار ہوا ہے کہ پاکستا ن کے مشہور گانوں کو چرا کے اسے اپنے انداز میں ری میک کرلیا جائے اورہردورمیں ایسے معروف گانے ، ان کی دھنیں اور بعض اوقات تو پوری کی پوری میوزک ویڈیو ہی کاپی کرلی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کترینہ کیف کے بھائی کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں؟

تاہم اب بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی مرتبہ پردے پر فلم ’برہماسترا‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے اور انکی فلم کا پہلا گانا کیسریا بھی گزشتہ روز 17جولائی کو ریلیز کر دیا گیا ،یہ گانا اب تک 20 ملین سے زائد بارسنا جاچکا ہے۔

Related Posts