سابق امام کعبہ کی جدید لباس میں تفریح کرتے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق امام کعبہ الشیخ عادل الکلبانی کی جدید لباس میں ملبوس ہوکر ہیوی بائیک چلانے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔

 اسنیپ چیٹ پرایک مداح کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں الکلبانی کو سڑک کے کنارے ہارلے ڈیوڈسن موٹربائیک پر بیٹھے دیکھا گیا ہے۔ اس پر امریکی پرچم اور کئی دیگر نشانات (آئیکون) لگے ہوئے تھے۔

پیر کے روز جب سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، تب سے سابق امام کعبہ کا نام ٹویٹر پرٹرینڈ کر رہا ہے، اس پر پوری عرب دنیا کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ شیخ نے میری رائے میں کوئی حرام کام نہیں کیا لیکن ہم ائمہ خصوصاً حرم کے اماموں کو ایک مخصوص لباس میں دیکھنے کے عادی ہیں اور ہم انہیں کسی اور طریقے سے دیکھنا قبول نہیں کرتے اور یہ غلط ہے۔

ایک اورٹویٹر صارف نے انکے اس انداز کو ان کی بلندی سے پستی قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا لباس کسی عالم کو زیب نہیں دیتا اور وہ تہذیب و شائستگی سے دور نظر آرہے ہیں۔

لباس کو لیکر جہاں عادل الکلبانی پر تنقید کی جارہی ہے وہیں انکے چاہنے والوں کی بھی کمی نہیں، ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا کہ ان کے لیے موٹرسائیکل چلانا ممنوع تونہیں ہے۔

ایک اورصارف نے ویڈیوپرمنفی تبصروں کے جواب میں کہا کہ جدید کپڑے پہننے میں کیا حرج ہے؟ یہ ان کی مرضی ہے۔

Related Posts