کراچی کے شہری آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر، 75 سالہ بزرگ ریبیز کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

آوارہ کتے بچوں کا پیچھا کرتے ہوئے
آوارہ کتے بچوں کا پیچھا کرتے ہوئے، فائل فوٹو

کراچی میں ریبیز (کتا کاٹنے سے لگنے والی مہلک بیماری) کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، جہاں لیاری کے 75 سالہ نعمت گل میں اس جان لیو وائرل مرض کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

رواں سال اب تک جناح اور انڈس اسپتال میں ریبیز کے چار تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ان میں سے دو کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ ایک مریض اندرونِ سندھ اور ایک بلوچستان سے لایا گیا تھا۔

ریبیز ایک ایسا مرض ہے جو بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں جان لیوا ثابت ہوتا ہے، حالانکہ اسے بروقت ویکسین کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔ یہ بیماری شہر میں بدستور خطرہ بنی ہوئی ہے، خصوصاً بزرگ افراد اور بچوں کے لیے۔

محکمہ صحت کے حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں فوری طور پر پوسٹ ایکسپوژر ویکسین لگوائیں تاکہ کسی بھی المناک انجام سے بچا جا سکے۔

Related Posts