ملک میں شدید بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاک میڈیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 سے 3 ستمبر کے دوران داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی کے مطابق مغربی لہر کا ایک الگ سلسلہ ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگا، خیبر پختونخوا میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد اور وسطی و بالائی پنجاب نے مختلف علاقوں میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 3 سے 4 ستمبر کے دوران جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ صوبہ بلوچستان میں 2 سے 4 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح صوبہ سندھ میں 3 سے 4 ستمبر کے دوران بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ملک کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

Related Posts