آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سمری میں 6 سینئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اہم عہدوں پر تقرر: کیا ماضی سے سبق سیکھ لیا گیا ہے؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








