فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹینا کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر سعودی عرب میں کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی جانب سے چھٹی کا اعلان کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ قومی ٹیم کی فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹینا کے خلاف کامیابی کے بعد شاہ سلمان کی ہدایت پر بدھ کو تمام ملازمین اور طلبہ کے لیے سعودی عرب میں جشن کیلئے تعطیل ہوگی۔
What a Goal !!
Saudi Arabia beat Messi’s team Argentina
I’m very happy
I thank Allah#السعوديه_الارجنتين #FIFAWorldCup
Argentina by 2-1 | Goat Ronaldo pic.twitter.com/AGonBVzxWn— Muhammad Jamshaid???????? (@JamshaidBM) November 22, 2022
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست دے دی۔
ورلڈکپ کے اس اہم میچ میں سعودی عرب کی فتح کا اسکور 1-2 رہا۔ سعودی عرب کی جانب سے صالح الشہری سالم محمد الدوسری نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول لائیونل میسی نے کیا۔
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ 2022 کے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف کامیابی پر ولی عہد محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد دی ہے۔
شہبازشریف نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ارجنٹائن کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر کے تاریخ رقم کی۔
What a game of football it was! Saudi Arabia made history today by staging the biggest upset in FIFA World Cup thriller against Argentina. Heartiest congratulations to HRH Crown Prince Mohammed Bin Salman. We share the happiness of our Saudi brothers & sisters on this great win.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 22, 2022
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہم اس عظیم جیت پر سعودی بھائیوں اور بہنوں کی خوشی میں شریک ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








