سوئی سدرن صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سوئی سدرن صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی
سوئی سدرن صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے سوئی سدرن کے صارفین کے لیے گیس 39 روپے 89 پیسہ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے، سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 778 روپے 59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے، تاہم قیمت میں اضافے کا اطلاق پیٹرولیم ڈویژن سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔

اوگرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قیمت میں اضافے کی منظوری رواں مالی سال کے لیے دی گئی،دریں اثنا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گیس صارفین کے لیے فیصلہ کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا

Related Posts