کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 12 مریض فوت ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3969 ہوگئی ہے۔
12151 ٹیسٹ کروائے گئے جسکے نتیجے میں 657 نئے کیسز سامنے آئے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 12 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کی تعداد 3969تک پہنچ گئی ہے۔
جو شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 12151 نمونوں کی جانچ کی گئی جن کے نتیجے میں 657 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 5.4 فیصد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2688206 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں سے 244339 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے، ان میں 91 فیصد یعنی 222623 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔
جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے 586 بھی شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ اس وقت 17747 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 16863 گھر وں میں، 12 آئسولیشن مراکز میں اور 872 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 799 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 86 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔657نئے کیسوں میں سے 413 کا تعلق کراچی سے ہے۔