اے پی ایس حملے سے بچنے والا طالبِ علم آکسفورڈ یونیورسٹی کا یونین صدر منتخب

تازہ ترین

تازہ ترین

اے پی ایس حملے سے بچنے والا طالبِ علم آکسفورڈ یونیورسٹی کا یونین صدر منتخب
اے پی ایس حملے سے بچنے والا طالبِ علم آکسفورڈ یونیورسٹی کا یونین صدر منتخب

لندن: سانحہ اے پی ایس (آرمی پبلک اسکول پشاور) پر دہشت گردوں کے حملے سے زندہ بچ جانے والا طالبِ علم آکسفورڈ یونیورسٹی کا طلبہ یونین صدر منتخب ہوگیا۔ احمد نواز نے عہدۂ صدارت پر براجمان ہونے کو اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دے دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک اسکول پر دسمبر 2014 میں دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں 148افراد جاں بحق جبکہ 114زخمی ہوئے۔احمد نواز ان طلبہ میں شامل تھے جو دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے کے باوجود زندہ بچنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین تنازعہ، نیوزی لینڈ کا روس کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالبِ علم احمد نواز نے کہا کہ میں یہ فخریہ اعلان کررہا ہوں کہ مجھے آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبہ یونین کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ 

یونین صدر کے طور پر اپنے انتخاب کو زندگی کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے احمد نواز نے کہا کہ آکسفورڈ یونین دنیا کے بڑے اور تاریخی پلیٹ فارمز میں شامل ہے۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس سفر میں میرے ساتھ رہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کے بڑے بڑے سیاستدانوں اور اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز رہنے والے افراد نے تعلیم حاصل کی ہے جن میں لیاقت علی خان، حسین شہید سہروردی، وسیم سجاد اور بے نظیر بھٹو بھی شامل ہیں۔

آج سے 2 برس قبل اگست کے دوران احمد نواز کو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا جس پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں تعلیم کا سلسلہ مزید جاری رکھنے کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرچکا ہوں جس پر فخر ہے۔ 

Related Posts