بسمہ معروف کی بیٹی سے بھارتی کھلاڑیوں کا پیار، سچن ٹنڈولکر کا تبصرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بسمہ معروف کی بیٹی سے بھارتی کھلاڑیوں کا پیار، سچن ٹنڈولکر کا تبصرہ
بسمہ معروف کی بیٹی سے بھارتی کھلاڑیوں کا پیار، سچن ٹنڈولکر کا تبصرہ

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کے درمیان میچ کے بعد بسمہ معروف کی بیٹی سے بھارتی کھلاڑیوں کی محبت جتاتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر بھارت کے سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے تبصرہ کیا ہے۔

سابق کھلاڑی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرکٹ کی دنیا کیلئے کتنا خوبصورت لمحہ ہے، کرکٹ کی فیلڈ میں باؤنڈریز ہیں لیکن آف دی فیلڈ یہ تمام کو توڑ دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل ایک واحد چیز ہے جو سب کو متحد کردیتا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد بھارتی کھلاڑی بسمہ معروف کی بیٹی سے پیار جتاتی رہیں۔

جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہیں جن میں بھارتی کھلاڑیوں کو بسمہ معروف کے ساتھ بات کرتے اور اُن کی بیٹی سے پیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہالینڈ کے معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، انسٹاگرام پر پیغام

بھارتی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے پاکستانی کپتان کی بیٹی کے ساتھ تصاویر بھی لیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کو 107 رنز سے شکست دی تھی۔

Related Posts