آرمی پبلک اسکول حملے کے متاثرہ احمد نواز کو برطانوی ایمپائر میڈل سے نوازا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

APS attack survivor Ahmed Nawaz honored with British Empire Medal
ONLINE / FILE PHOTO

آرمی پبلک اسکول پشاور حملے میں بچ جانے والے احمد نواز کو برطانوی ایمپائر میڈل سے نوازا گیا جو پاکستان کے لیے ایک اور قابلِ فخر اعزاز ہے۔

احمد نواز 16 دسمبر 2014 کے اے پی ایس پشاور حملے میں زخمی ہوئے تھے، ان کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی جانب سے یہ باوقار اعزاز دیا گیا۔

میڈل وصول کرنے کے بعد احمد نواز نے اس اعزاز کو فخر اور حوصلے کی علامت قرار دیا اور اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کے حقوق اور عالمی امن کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

انہوں نے اپنے ملک پاکستان سے گہری محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کے ایمان کا ایک لازمی حصہ ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ احمد نواز کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہو۔مارچ 2022 میں احمد نواز آکسفورڈ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر منتخب ہوئے، یوں وہ بے نظیر بھٹو کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بنے۔

16 دسمبر 2014 کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا، جس میں 132 معصوم طلبہ اور کئی اساتذہ شہید ہوئے۔ حملے میں بچ جانے والے افرادبشمول احمد نوازنے اس سانحے کے بعد مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کیا۔

2015 میں حکومتِ پاکستان نے احمد نواز کے برطانیہ میں علاج کے تمام اخراجات اٹھائے اور انہیں کوئین الزبتھ اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

صحت یاب ہونے کے بعد احمد نواز نے لندن میں اپنی تعلیم مکمل کی اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے کام جاری رکھا جس کی وجہ سے انہیں عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔

Related Posts