بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ساتھی اداکار اور بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور نے انہیں فلم ’اینمل‘ کے سیٹ پر رُلا دیا تھا۔
رنبیر کپور نے نہ صرف فلم میں اپنے کردار کے ذریعے رشمیکا مندانا کے کردار کے ساتھ دھوکہ کیا اور ان کا دل توڑ دیا بلکہ وہ حقیقی زندگی میں بھی انہیں رُلا بیٹھے لیکن یہ خوشی کے آنسو تھے، جو ان کے ایک خوبصورت اشارے کی بدولت آئے۔
ایک انٹرویو میں رشمیکا مندانا نے بتایا کہ جب وہ عام اور بورنگ کھانے کی شکایت کر رہی تھیں تو رنبیر کپور نے اگلے ہی دن اپنے گھر سے ان کے لیے ناشتہ منگوایا، جس نے انہیں جذباتی کر دیا۔
انہوں نے کہا، “جب ہم شوٹنگ کر رہے تھے، میں ناشتے کی شکایت کر رہی تھی کہ یہ بہت بورنگ ہے۔ اور پھر کتنے پیارے انداز میں، کتنی محبت سے، اگلے دن انہوں نے میرے لیے ناشتہ بھجوایا۔”
رشمیکا نے مزید کہا، رنبیر نے اپنے شیف سے خاص طور پر وہ ناشتہ بنوایا۔ جب میں نے کھایا تو میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ میں نے کہا، ’یہی کھانا اتنا مزیدار کیسے ہو سکتا ہے؟ معذرت، لیکن یہ بہت ہی زبردست ہے۔‘”
رنبیر نے ہنستے ہوئے کہا، “تم اتنا بورنگ کھانا کیوں کھا رہی ہو؟” جس پر رشمیکا نے جواب دیا، “آپ خوش نصیب ہیں کہ آپ کے پاس ایک بہترین شیف ہے جبکہ ہم عام لوگ ہیں ہمارے پاس ایسا کوئی انتظام نہیں ہوتا۔”
رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کے علاوہ اس فلم میں ترپتی ڈمری، بوبی دیول اور انیل کپور نے بھی اہم کردار ادا کیے۔ یہ فلم ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی ایک ایکشن تھرلر تھی جو 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل رہی۔
بڑی کمرشل کامیابی کے باوجودفلم کو ناقدین کی جانب سے ملی جُلی آراء ملیں۔ کئی ناقدین نے اسے ہدایت کار کی سابقہ فلموں کی طرح خواتین مخالف قرار دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








