کیا امیر گیلانی اور ماورہ حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا امیر گیلانی اور ماورہ حسین شتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں؟
کیا امیر گیلانی اور ماورہ حسین شتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں؟

اداکارامیر گیلانی، اداکارہ ماورہ حسین کے صرف پسندیدہ ساتھی اداکار ہی نہیں بلکہ انتہائی قریبی دوست بھی ہیں، گزشتہ روز امیر گیلانی کی انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرنے کے بعد اداکارہ کے ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ضرور کسی رشتے میں جڑنےوالے ہیں۔

ماضی میں ڈرامہ سیریل  ‘ثبات’ سے شہرت حاصل کرنے والے امیر اور ماورہ سے متعلق اکثروبیشتر ہی سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہوتی ہیں کہ یہ دونوں کپل ہیں۔

ڈرامے میں کام کرنے سے قبل دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ قانون کی تعلیم حاصل کی جبکہ بہت سے خاص مواقع پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئرکرتے رہتے ہیں اورماضی میں ماورہ کی امیرگیلانی کی فیملی کے ساتھ تصاویربھی وائرل ہوئی تھیں۔

اکثر انسٹااسٹوریز میں ماورہ امیرکی والدہ کے بیک کیے گئے کیک یا کپ کیکس وغیرہ کی تصاویر بھی شیئرکرتی رہتی ہیں جو وہ خصوصا اُن کیلئے بھجواتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)

واضح رہے کہ امیرگیلانی ان دنوں بیرون میں ملک مقیم ہیں، جہاں اداکارنے ہارورڈ لاء اسکول میں برفباری سمیت دیگرمواقع پرکھینچی گئی دلکش تصاویرشیئرکیں جنہیں دیکھ کرماورہ کو پاکستان میں ان کی کمی محسوس ہونے لگی۔

ماورہ نے شرارتی اندازمیں پوسٹ پر لکھا کہ ماشاء اللہ، امیر ہم سب تمہیں یہاں بہت یاد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بدتمیزی کا مقابلہ علیزے شاہ باآسانی جیت سکتی ہیں۔ اداکارہ زرنش خان

جس کے جواب میں امیرنے ہنستے ہوئے لکھا کہ میں بھی آپ سب کی کمی محسوس کرتا ہوں، انشاء اللہ جلد ملیں گے۔

Related Posts