طلاق کے بعد جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کے تعلقات خوشگوار رہے ہیں۔ وہ کبھی کبھار خاندانی مصروفیات کے لیے اکٹھے نظر آتے ہیں، یہاں تک کہ حال ہی میں وہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر بھی جلوہ گر ہوئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ علیحدگی کے باوجود ان میں دوستی برقرار رہے۔ اب ایک نئی جھلک سے اشارہ ملا ہے کہ ان دونوں کے سابق ساتھی بھی ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔
گزشتہ دن ایک شام سابق بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگیز نے اپنی نئی ایچ بی او ڈاکیوسیریز Alex vs. A-Rod کی ریلیز کے موقع پر نیویارک سٹی کے ڈی جی اے تھیٹر میں ریڈ کارپٹ تقریب منعقد کی۔
تقریب میں روڈریگیز جو 2017 سے 2021 تک جے لو کے ساتھ تعلق میں تھے نے متعدد مہمانوں کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں، لیکن ایک خاص مہمان کی موجودگی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ وہ مہمان ٹی وی پروڈیوسر لنڈسے شوکس تھیں، جنہوں نے روڈریگیز کو گلے لگا کر ہائے کیا اور ان کے ساتھ بانہوں میں بانہیں ڈال کر پوز دیا۔
اگرچہ یہ منظر بظاہر بے ضرر لگ رہا تھا، مگر اس نے کئی لوگوں میں حیرت اور چہ مگوئیوں کو جنم دیا، کیونکہ روڈریگیز کا ماضی جینیفر لوپیز سے جڑا ہے اور لنڈسے شوکس بھی 2017 سے 2019 تک بین ایفلیک کے ساتھ تعلق میں رہ چکی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں سابق تعلقات کے بعد جے لو اور ایفلیک 2021 میں دوبارہ قریب آئے اور اگلے سال شادی کر لی، تاہم بدقسمتی سے 2024 کی گرمیوں میں انہوں نے علیحدگی کا اعلان کیا، جو رواں سال جنوری میں باضابطہ طور پر مکمل ہوئی۔
یہ سب ہونے کے باوجود ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ان کے سابق ساتھیوں نے کوئی نیا رشتہ شروع کیا ہے۔ روڈریگیز نے 2021 میں شوکس کے ساتھ دیکھے جانے کے بعد ہی ڈیٹنگ کی خبروں کی تردید کر دی تھی۔ پیپل میگزین کو دیے گئے بیان میں کھلاڑی کے نمائندے نے کہا کہ وہ پچھلے 15 سالوں سے دوست ہیں۔ ان کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








