سرکاری محکموں میں تنگ کیا جاتا ہے؟ جانیں گھر بیٹھے افسران کے خلاف درخواست دائر کرنے کا مکمل طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی محتسب نے عوام کے لیے حکومت کے مختلف محکموں کے خلاف شکایات درج کروانے کا طریقہ کار بہت آسان اور جامع بنایا ہے تاکہ عام شہری بغیر کسی قانونی خرچ یا مشکل کے اپنے مسائل حل کروا سکیں۔

وفاقی محتسب کا دفتر ملک بھر میں حکومت کے محکموں کی بدانتظامی، تاخیر یا ناانصافی کے خلاف شکایات وصول کرنے اور ان کا بروقت حل نکالنے کا عوامی فورم فراہم کرتا ہے۔ اس فورم پر شکایات درج کروانا مفت ہے اور کسی وکیل کی نمائندگی کی ضرورت نہیں۔ عام شہری عدالت جانے کی بجائے وفاقی محتسب کے ذریعے مسائل حل کروا سکتے ہیں اور عام طور پر شکایت درج ہونے کے بعد تقریباً 60 دنوں کے اندر فیصلہ مل جاتا ہے۔

شکایات درج کروانے کے دوران چند اہم باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:

شہری اپنی شکایت براہِ راست ہیلپ لائن 1055 پر درج کروا سکتے ہیں جبکہ بچوں سے متعلقہ معاملات کے لیے ہیلپ لائن 1056 مخصوص ہے۔

شکایات ای میل، آن لائن پورٹل، موبائل ایپ، پوسٹل میل یا گھر بیٹھے بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں تاکہ ہر شہری کو سہولت میسر ہو۔

وفاقی محتسب کے دفتر نے شکایات درج کرنے کے لیے موبائل ایپ بھی جاری کی ہے جو خاص طور پر دیہی اور دور دراز علاقوں کے افراد کے لیے مفید ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے لیے بھی خصوصی کمشنرز مقرر کیے گئے ہیں تاکہ بیرون ملک مقیم افراد اپنے محکموں کے خلاف شکایات آسانی سے درج کروا سکیں۔

وفاقی محتسب کا مقصد عوام کو مفت، آسان اور شفاف طریقے سے حکومتی محکموں میں بدانتظامی، تاخیر یا ناانصافی کے خلاف انصاف دلوانا ہے تاکہ حکومت کی کارکردگی اور عوامی خدمات میں بہتری لائی جا سکے۔

Related Posts