گیسٹ ہاؤس میں شمیم کے کردار سے شہرت پانیوالے اداکار خالد حفیظ انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

خالد حفیظ
(فوٹو: وی نیوز)

پی ٹی وی کے کلاسک دور میں گیسٹ ہاؤس نامی معروف ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاؤس میں شمیم کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار خالد حفیظ انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار خالد حفیظ خان کو ان کے نام کے مقابلے میں شمیم کے نام سے زیادہ شہرت ملی۔ اپنے دور میں بے پناہ مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے ٹی وی سیریل گیسٹ ہاؤس میں اداکار افضل خان نے بھی جان ریمبو کا کردار ادا کیا تھا۔

ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاؤس کو مسافروں کے روز مرہ مسائل کو شگفتہ انداز میں پیش کرنے اور ملک کی معاشرتی اقدار کو بے ساختہ انداز میں عوام تک پہنچانے کیلئے خاص شہرت ملی، جس کے تمام کردار عوام کی بڑی تعداد کو آج بھی

ازبر ہیں۔

خالد حفیظ خان کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آسکی، تاہم مرحوم اداکار کی نمازِ جنازہ نمازِ عصر کے بعد ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی اداکاروں نے خالد حفیظ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts