مشکلات کے لیے تیار ہیں؟ اسلام آباد راولپنڈی میں اچانک ہنگامی صورتحال؛ معاملہ ہے کیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑے ٹرمینلز عارضی طور پر بند کر دئیے ہیں جبکہ بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ اقدامات 26 اپریل 2026 تک نافذ رہیں گے اور انہیں مجموعی طور پر تقریباً 10 روزہ سیکیورٹی لاک ڈاؤن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں شہروں کے اہم بس اڈے اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ مراکز مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹرک اور ٹریلر سمیت بھاری ٹرانسپورٹ کے روٹس بھی روک دیے گئے ہیں، جس سے روزمرہ نقل و حرکت متاثر ہونے کا امکان ہے۔ شہر کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں اور چیک پوائنٹس بھی مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ آمد و رفت کو کنٹرول کیا جا سکے۔

متاثرہ علاقوں میں پشاور روڈ اور بارہ کہو کے اہم راستے شامل ہیں، جبکہ فیض آباد، مری روڈ اور دیگر اہم داخلی و خارجی مقامات پر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ان مقامات پر اضافی ناکے اور نگرانی کا نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ تمام اقدامات احتیاطی نوعیت کے ہیں جن کا مقصد ممکنہ سیکیورٹی خطرات کو کم کرنا ہے خصوصاً ایسے وقت میں جب غیر ملکی وفود کے دوروں کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران تعاون کریں اور سفر کے دوران ممکنہ مشکلات کے لیے تیار رہیں کیونکہ ان پابندیوں کے باعث معمول کی ٹریفک اور روزمرہ آمد و رفت میں نمایاں رکاوٹیں پیش آ سکتی ہیں۔

Related Posts